تیرا دھیان کدھر ہے؟
Where is your focus? is the first title in Baba Ji Series. It is a collection of 50 short stories based on Zen Koans, 800 years old middle eastern wisdom.
It introduces beginner concepts of mindfulness, clarity in societal values, and compassion, and humor towards the thorny question of how to bring peace to yourself.
An Easy Way to Build
Good Understanding of
Zen Koans and
800 Years Old
Middle-Eastern Wisdomالسلام علیکم ! ہم حبیب احمد نورہیں
ہم نے "تیرا دھیان کدھر ہے؟" کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے ۔ پچھلے دس سال سے فن لینڈ میں ٹیکنالوجی کے شعبے سے منسلک ہیں۔
ہم کوشش میں ہیں کہ زندگی میں پھیلتی ہوئی بے سکونی دور کرنے کے لئے کچھ اس انداز میں مشورے لکھیں جو سائنس پر مبنی ہوں، معاملات کو سمجھداری اور حقیقت پسندانہ طریقے سے نپٹانے کے لئے عملی طور پر مددگار ہوں۔ کچھ لوگ ہماری باتوں کو گھاس نہیں ڈالتے، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جن کو اپنی زندگی ہمارے لفظوں سے سلجھتی ہوئی نظر آتی ہے۔
آپ بھی پڑھیں! اور خود فیصلہ کیجئے
زندگی کے اہم معاملات پر ہماری پہلی کتاب پڑھیں
اس کتاب میں موجود زیادہ تر واقعات مجھ تک یا تو کسی بابا جی کی صحبت کے اثر کی وجہ سے پہنچے ہیں یا پھر 'زین کوان' اور 'گلستانِ سعدی' جیسے
شاہکاروں سے میرے شغف کا نتیجہ ہیں۔
کہانیاں50
پچاس کہانیاں تین حصوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔ "پہلی سوچ" بہت ہی ٹھہرے ہوئے انداز میں آپ کو اللَٰہ کی طرف بلاتی ہے۔ "دوسرا قدم" معاشرتی پہلوؤں پہ مبنی قصوں کا احاطہ کرتا ہے۔ "تیسری اڑان" روز مرہ زندگی کے چھوٹے چھوٹے سبق کشید کرتی ہے
Koans
زین کوان کا ہدف روشن خیالی ہے۔ کہانیوں کا مقصد آپ کو کسی بھی موضوع پر دل کی گہرائی سے متائثر کرنا ہے۔
بابا جی
ہم میں سے ہر ایک کی زندگی میں بہتر رہنمائی کے لیے کسی نہ کسی بابا جی کا کردار ضرور شامل رہا ہے۔ ہمارا مقصد بھی ایسے ہی چند درویش صفت لوگوں سے آپ کی ملاقات کروانی ہے جوآپ کو مختصر کہانیوں کے ذریعے ماضی کے بھولے ہوئے علم و حکمت سے روشناس کروائیں گے
لوگوں کے راز
ہر کہانی کے آخر میں ہم نے کچھ لائنوں میں مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جدوجہد پر لکھا ہے۔ کہیں آپ پراسرار لوگوں کے راز پر پڑھیں گے، تو کہیں ماسٹر لوگوں کی گولیاں دینے والے انداز پر مسکرائیں گے۔
- Subscribe to get Free eBook Version
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہو کر کچھ خاص دنوں میں کتاب مفت میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر جمعرات ، ہم آپ کو ایک چھوٹا سا نیوزلیٹر بھیجیں گے جس میں دو حکائیتیں اور ایک مشہور قول ہو گا۔ آپ نیچے دئے گئے فارم میں اپنا ای میل ڈال کر میری چھوٹی سی آن لائن فیملی کا حصہ بن سکتے ہیں۔
© 2020